my uber hookup denver hookup airbnb hookup Cresskill New Jersey dailydot hookup app dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہنگائی کی مجموعی شرح ساڑھے 19فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں حالیہ ہفتے صفر اعشاریہ55 فیصد اضافے کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 19 اعشاریہ 49 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں0اعشاریہ55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19 اعشاریہ 49 فیصد ہوگئی ہے جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 21 اعشاریہ 42 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 15 اشیاء کی قیمت میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے بجلی چارجز 70 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے، یوں بجلی چارجز 6 اعشاریہ 75 روپے سے بڑھ کر 7 اعشاریہ 45 روپے فی یونٹ ہوگئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور 4 اعشاریہ11 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 2 اعشاریہ 08 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے گھی، لہسن اور کیلے بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے آلو 15 اعشاریہ 52 فیصد، ٹماٹر 12 اعشاریہ65 فیصد اور مرغی 5 اعشاریہ 94 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چینی، پیاز، انڈے اور آٹا بھی سستا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.