بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کے الزامات سوچی سمجھی سازش ہیں، غلام سرور خان

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سابق پی ٹی آئی رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کے پیچھے موجود طاقتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش کے پیچھے بہت سارے ہاتھ ہیں، جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کے الزامات سوچی سمجھی سازش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا دراصل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ہے، وجیہہ الدین پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ سے اس پروپیگنڈے کا حصہ بن گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وجیہہ الدین کے پیچھے طاقتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، تحریک انصاف الیکشن اس لیے ہار رہی ہے کہ کوئی حکومتی مداخلت نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے ای وی ایم وقت کی اہم ضرورت ہے، اس پر اختلاف کرنے والے الیکشن چرانا چاہتے ہیں۔

غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، پنجاب اور باقی صوبوں میں پی پی کی بحالی کا کوئی امکان نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.