
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آئسولیشن میں موجود ارکان کو چھوڑ کی وطن واپس روانہ ہوگئی۔
وطن واپس روانہ ہونے والے ویسٹ انڈیز ٹیم کے 14 کھلاڑی اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے وہ آئسولیشن مکمل ہوجانے کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل کرکے ون ڈے سیریز ملتوی کی گئی ہے۔
پاکستان میں ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے 6 کھلاڑی اور 3 سپورٹ اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کی گئی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ملتوی ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا تھا کہ افسوس ہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ون ڈے میچز کینسل ہوئے۔
انہوں نے یہ بتایا کہ جون 2022 ء میں فل اور فٹ ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان واپس آئے گی ۔
Comments are closed.