
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ رات رواں موسمِ سرما کی سرد ترین شب رہی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 اعشاریہ 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.