
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا، نظرِ ثانی کی اپیلیں خارج کر دیں۔
عدالتِ عظمیٰ کے جج عمر عطاء بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
سپریم کورٹ نے چار ایک کے تناسب سے دائر اپیلیں خارج کیں، جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔
سپریم کورٹ کے مطابق اپیلیں خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالتِ عظمیٰ نے 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔
Comments are closed.