یورپین کمیشن نے ممبر ممالک میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی بہتری اور نئی ورک فورس فراہم کرنے کیلئے ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
‘یورپین اسکلز ایجنڈا’ کے تحت اس پروگرام کے ذریعے انڈسٹری ایسوسی ایشنز، کمپنیاں، ٹریڈ یونینز اور پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے ملکر یورپین ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے کام کریں گے۔
اس پروگرام کے ذریعے 500 مختلف سطح کی تنظیموں نے عہد کیا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل، کپڑے، چمڑے اور جوتے کے سیکٹر کیلئے 15 لاکھ نئے ہنر مند افراد مہیا کریں گے۔
جبکہ اس پروگرام میں صنعتیں اپنی اپرنٹس شپ فراہم کرنے کی پیشکش میں 20 فیصد اضافہ کریں گی اور ادارے 10 ہزار SME’s کو ان کی ڈیجیٹلائزیشن میں مدد فراہم کریں گے۔
Comments are closed.