سرمائی اولمپکس کے معاملے پر جاپان بھی امریکا کے نقشِ قدم پر چل پڑا، چین نے جاپان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹوکیو نے بیجنگ کے سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کے امریکی فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپک میں شرکت نہیں کریں گے۔
جاپان کے اس فیصلے پر چینی حکومت نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں میں سیاست کو ملوث کرنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین میں ہونے والے بیجنگ سرمائی اولمپک میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.