چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم آئندہ برس جون میں پاکستان آئے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجا نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کھیل کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار انداز میں ہدف کا تعاقب کیا، خود اعتمادی اور تحمل مزاجی اس جیت کی بنیاد رہی۔
رمیز راجا نے کہا کہ محمد رضوان کے ساتھ پارٹنر بابراعظم بھی شاندار رہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ملتوی ہونے پر رمیز راجا نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ون ڈے میچز کینسل ہوگئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جون 2022 میں فل اور فٹ ویسٹ انڈیز ٹیم آئے گی۔
Comments are closed.