بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکی میں غیر معیاری شراب پینے سے 25 افراد ہلاک

ترکی میں غیر معیاری شراب پینے سے رواں ہفتے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان ہلاکتوں میں 7 استنبول میں ہوئیں۔

ترک میڈیا کے مطابق پولیس نے 30 ہزار لیٹرز سے زائد جعلی اور غیرقانونی شراب ضبط کرلی۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس غیر معیاری شراب میں بعض اوقات ایتھنول کے بجائے زہریلا میتھنول ملایا جاتا ہے، جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.