17 year old hookup cancer man and hookups hookup Suplee PA dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں کئی روز جاری رہنے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو آج  ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے دھرنے میں پہنچے تھے، جہاں ان کے اور دھرنے کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے طویل احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر جانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزراء کو ہدایت کی تھی کہ گوادر کے عوام کے مسائل کے جلد حل کی سفارشات مرتب کریں۔

واضح رہے کہ گوادر تحریک کے شرکاء سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ روکنے، مکران میں چیک پوسٹوں کے خاتمے اور گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.