funny will send nudes in 20 minutes no hookups cancer man and hookups knoxville hookups hookup Longmeadow 4 foot by 8 foot solar panel hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: اغواء برائے تاوان کے 8 ملزم بذریعہ واٹس ایپ گرفتار

کراچی میں سندھ رینجرز اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان کو واٹس ایپ کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

اس سلسلے میں سندھ رینجرز کے قلندر ونگ کے کرنل سکندر نے پریس کانفرنس کی جس میں ایس پی اے وی سی سی معروف عثمان بھی موجود تھے۔

کرنل سکندر نے بتایا کہ اغواء برائے تاوان کی واردات کا معمہ حل کر لیا گیا ہے، 8 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے، ملزمان اغواء کاروں کے تانے بانے سرکاری محکموں سے جا ملے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سے اغواء ہونے والے سنار کے اہلِ خانہ سے ملزمان نے 2 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، مغوی نوجوان کے اہلِ خانہ سے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

کرنل سکندر کے مطابق مغوی کے اہلِ خانہ سے ملزمان کی 35 لاکھ روپے میں ڈیل ہوئی، جس کے بعد تاوان وصول کر کے مغوی کو اغواء کاروں نے 6 گھنٹے بعد چھوڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار واٹس ایپ کال کو ٹریس کر کے ملزمان کا سراغ لگایا گیا، تاوان کے طور پر وصول کی گئی رقم میں سے 19 لاکھ 70 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

کرنل سکندر نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہے جن میں 5 سرکاری محکموں کے ملازمین بھی شامل ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر 7 گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سندھ رینجرز قلندر ونگ کے کرنل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر مغوی کی موٹر سائیکل، اغواء میں استعمال ہوئی کار اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے، اغواء کی واردات میں مغوی کا قریبی رشتے دار بھی ملوث ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.