
صوبۂ خیبر پختون خوا کے جنوبی شہر ٹانک میں 1 کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار 2 خواتین اور بچے سمیت 1 ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹانک میں وانا روڈ پر پیش آیا ہے۔
ٹارگٹ کلرز نے جس کار کو تاک کر نشانہ بنایا ہے اس میں 1 بچہ، 2 خواتین اور 1 مرد سوار تھا، کار سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے تمام افراد 1 ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے اور مجرمان تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.