جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم جام اویس کو ہتھکڑی نہ لگانے پر مدعی کے وکلاء نے اعتراض کر دیا۔
جیل حکام نے ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔
ملزم ایم پی اے جام اویس کو بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں پیش کیا گیا جس پر مدعی کے وکلاء نے اعتراض کیا۔
جیل حکام نے کہا کہ ملزم ایم پی اے کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔
مدعی کے وکیل نے کہا کہ کوئی قانون ہی نہیں کہ بی کلاس کے ملزم کو ہتھکڑی نہ لگائی جائے، ہتھکڑی صرف بچوں اور خواتین کو نہیں لگائی جا سکتی۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں عبوری چالان پیش کر دیا اور بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی فائنل رپورٹ تا حال موصول نہیں ہوئی۔
عدالت نے پولیس چالان پر فریقین کے وکلاء سے 20 دسمبر کو دلائل طلب کر لیے جبکہ مقدمے کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.