لیاقت آباد میں واقع گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ماں جھلس کر جاں بحق جبکہ بچی شدید زخمی ہو گئی۔
واقعہ لیاقت آباد میں ڈاک خانہ چوک کے قریب اعظم نگر میں پیش آیا۔
پراسرار طور پر آگ لگنے سے گھر میں سوئی ہوئی 32 سالہ عظمیٰ شکیل اور 3 سالہ بچی کہکشاں جھلس کر زخمی ہو گئیں۔
ماں بیٹی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں ماں عظمیٰ شکیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ شدید جھلس جانے والی 3 سالہ بچی کہکشاں کا علاج جاری ہے۔
زخمی خاتون کا شوہر شکیل صبح ملازمت پر چلا گیا تھا۔
آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم طلب کر لی گئی ہے۔
Comments are closed.