بھارت میں گولڈ ٹی نامی نایاب قسم کی چائے ایک لاکھ روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔
بھارتی ریاست آسام میں چائے بنانے والی کمپنی کی ’گولڈ ٹی‘ کے نام سے مشہور چائے کی پتی کا ایک کلو گرام پیکٹ نیلامی میں ریکارڈ ایک لاکھ روپے کی قیمت پر فروخت ہوا۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عوامی نیلامی میں چائے کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر سال کمپنی 10 کلو گرام گولڈ ٹی تیار کرتی ہے لیکن رواں سال صرف 2 کلو گرام پتی تیار کی گئی۔
واضح رہے کہ آسام کی آب وہوا چائے کی کاشت کے لئے نہایت موزوں ہے اوروہاں چائے کی پتی کی کئی مہنگی اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔
Comments are closed.