بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوادر، حکومتی کمیٹی اور مولانا ہدایت الرحمٰن میں بات چیت

گوادر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مولانا ہدایت الرحمٰن کی بات چیت میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی آج دھرنے کے مقام پر آمد متوقع ہے۔

گزشتہ منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے طویل احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر جانے کی ہدایت کی تھی۔

گوادر میں احتجاج کرنے والی ’بلوچستان کو حق دو تحریک‘ کے روحِ رواں مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے تو مثبت سمجھتے ہوئے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزراء کو ہدایت کی تھی کہ گوادر کے عوام کے مسائل کے جلد حل کی سفارشات مرتب کریں۔

واضح رہے کہ گوادر تحریک کے شرکاء سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ روکنے، مکران میں چیک پوسٹوں کے خاتمے اور گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.