ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج تک جس مسئلے کا نوٹس لیا ہے وہ مزید گمبھیر ہی ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 روز سے ہزاروں خواتین سمیت گوادر کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں، جو ان کا جمہوری حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام تعلیم اور صحت تو دور کی بات رہی، پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں۔
حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات سمیت جائز مطالبات حل کرنا ریاست اور حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے گوادر میں جاری احتجاج کا نوٹس لے لیا، ’خان‘ نے آج تک جس مسئلے کا نوٹس لیا، وہ مزید گمبھیر ہی ہوا ہے۔
Comments are closed.