سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ملک بھر میں نجی یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپسز میں زیر تعلیم طلبا کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں 148 غیر قانونی کیمپس بند ہوں گے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 97، سندھ میں 36، خیبرپختونخوا میں 11، آزاد کشمیر میں 3 اور اسلام آباد میں 1 غیر قانونی یونیورسٹی کیمپس موجود ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان 148 غیر قانونی یونیورسٹیز کیمپسز میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے مستقبل سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
Comments are closed.