ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے کھانا پکانا محال ہوگیا ہے۔
کراچی کے علاقے کھارادر، لیاری، لائنز ایریا، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور ڈالمیا میں گیس پریشر میں کمی کی شکایت سامنے آئی ہیں۔
ادھر حیدرآباد میں بھی گیس کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے شہری پریشان ہیں۔
ادھر بہاولپور میں 18 سے 20 گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں گیس کے بغیر سخت سردی کا موسم شہریوں کے لیے کڑا امتحان بن گیا ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ ملک میں گیس کے ذخائر ختم ہورہے ہیں، کچھ برسوں بعد گیس بالکل ہی ختم ہوجائے گی۔
دوسری طرف وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں نئے گیس کنکشنز پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی طرف سے اسلام آبادمیں نئے گیس کنکشنز کا معاملہ اٹھایا تھا، کابینہ نے گیس و بجلی کنکشنز پر پابندی سے متعلق رپورٹ 21 دسمبر تک طلب کرلی۔
کابینہ اجلاس میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جو سوسائٹیز قانونی معیار پر پورا اترتی ہیں ان کو ریگولرائز کیا جائے۔
Comments are closed.