farm girl hookup whisper hookup best hookup subredduts curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بین الاقوامی عدالت میں پاکستان پر ایک اور ہرجانہ لگ گیا

لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت نے پاکستان پر ایک اور ہرجانہ لگا دیا۔ سوئی ناردرن پر برطانوی عدالت نے 19 ارب روپے کا ہرجانہ عائد کیا ہے۔

پاکستانی کمپنی کے خلاف کیس نیشنل پارکس مینجمنٹ نامی کمپنی نے دائر کیا تھا، سال 2018 میں سوئی ناردرن نے جھنگ اور بلوکی میں موجود نیشنل پارکس مینجمنٹ کے دونوں پاور پلانٹس کو 10 ارب روپے کا انوائس بھجوایا تھا۔

یہ کمپنی حویلی بہادرشاہ جھنگ اور بلوکی میں 1200 میگاواٹ کے دو گیس پاور پلانٹ چلاتی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے معاملے کا فیصلہ سوئی ناردرن کے حق میں سنایا، جس پر نیشنل پارکس مینجمنٹ نے برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت کے فیصلے پر ترجمان سوئی ناردرن نے کہا ہے کہ یہ معاملہ اوگرا کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.