تصور کریں کہ آپ اپنی پسند کی کافی کا کپ درجنوں ’کوئی فش‘ کی کمپنی میں انجوائے کررہے ہوں تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا۔ اس کے لیے آپ کو جنوبی تھائی لینڈ کے شہر خانوم میں واقع سوئٹ فش کیفے جانا ہوگا۔
جہاں کوئی فشز آپ کے بہت قریب یعنی ٹخنوں تک گہرے پانی میں کافی شاپ کے پورے فلور پر موجود ہوں گی، جی ہاں اگر اسے ایک جملے میں کہا جائے تو یہ تھائی لینڈ کا کوئی فش کیفے ہے۔
اس سے قبل ایمکس کافی، جو کہ ہو چی منہ سٹی (ویت نام) میں تھا، یہ بہت زیادہ رش والا کیفے تھا اور یہاں ہر قسم اور سائز کی سیکڑوں نمائشی مچھلیاں کیفے کے فلور پر موجود تھیں۔
تاہم اس طرز کے کیفے پر جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم افراد کی جانب سے کافی تنقید کی گئی جس پر یہ کیفے چند ماہ بعد ہی بند ہوگئی تھی۔
لیکن اب تھائی لینڈ کے شہر خانوم میں واقع سوئٹ فشز کیفے میں اسی انداز کو اپنایا گیا ہے اور اپنی طرز کا یہ ایک منفرد کیفے ہے، جہاں پر لوگ ٹخنوں تک گہرے پانی میں موجود درجنوں کوئی مچھلیوں کی موجودگی میں چل پھر بھی سکتے ہیں اور وہاں بیٹھ کر کافی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
Comments are closed.