لاہور اور گرد و نواح میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے۔ موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک اور ایم 3 لاہور سے سمندری تک بند کردی گئی۔
نیشنل ہائی وے پر بھی مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا گئی ہے۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق شدید دھند کے باعث ایم 3 موٹر وے کو لاہور سے سمندری اور ایم 2 کو لاہورسے شیخوپورہ تک بند کردیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے پر ٹھوکر نیاز بیگ، رائیونڈ، موہلنوال، مراکہ، مانگا منڈی اور چونیاں میں بھی شدید دھند ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے موٹر وے استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ گاڑیوں پر آگے پیچھے فوگ لائٹس استعمال کریں، کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پررابطہ کریں۔
دوسری جانب دھند کی شدت کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 406 کو واپس کراچی جبکہ ٹورنٹو سے آنے والی پی کے 790 کو اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.