وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے ملاقات کی ہے۔
اظفر احسن نے دوران ملاقات وزیراعظم کو سرمایہ کاری بورڈ میں جاری اصلاحات اور تنظیمِ نو پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کر کے اسے مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔
اظفر احسن نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ آئندہ سال بین الاقوامی سرمایہ کاری سمٹ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی ایک علیحدہ سرمایہ کاری سمٹ منعقد کرنے جارہا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔
Comments are closed.