رواں ہفتے مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے کی کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 214 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 696 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 17 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 768 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.