وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیقات کرواکر ذمے دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں سے کسی قسم کی زیادتی یا بدتمیزی برداشت نہیں کروں گا۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضائع کرنا خلاف قانون ہے، ہم ہر صورت پولیو کا خاتمہ کریں گے۔
Comments are closed.