وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے دنیا افغانستان سے الگ رہنے کی غلطی نہیں دہرائے گی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر اجلاس ہوا ہے، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور اعلیٰ سول و فوجی افسران بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے دوران اجلاس اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا افغانستان سے الگ رہنے کی غلطی نہیں دہرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کے کمزور لوگوں کی مدد کرے۔
Comments are closed.