بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نومبر میں مختلف سیکٹرز کی برآمدات میں اضافہ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے مطابق ملک کے مختلف سیکٹرز کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ کچھ میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نومبر میں پاکستان کی گھریلو ٹیکسٹائل، گارمنٹس، جرسی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ 

مشیر تجارت کے مطابق چمڑے کے ملبوسات، پھل، سبزیاں اور سیمنٹ کی برآمدات نومبر 2020 کے مقابلے میں بڑھی ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ نومبر 2020 کے دوران پلاسٹک، آلات جراحی اور گوشت کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ تمباکو، سگریٹ اور لکڑی کے فرنیچر کی برآمدات میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جغرافیائی پھیلاؤ کے تحت  امریکا، چین، یو اے ای، ہالینڈ کو برآمدات میں اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش، جرمنی، سری لنکا، بیلجیئم، ملائیشیا اور اٹلی کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی دوران  افغانستان، انڈونیشیا، ویتنام، یوکرین اور یمن کے لیے برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ 

مشیرِ تجارت نے کہا کہ اکتوبر 2021 کے دوران خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2020 کے دوران 432 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں، رواں مالی سال اکتوبر میں خدمات کی برآمدات 532 ملین ڈالر ہوگئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.