hookup Birmingham edelman hookup being honest about wanting hookup reddit my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نجی تعلیمی و صحت کے ادارے پیسوں کیلئے بنائے جاتے ہیں، سعید غنی

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں تعلیمی اور صحت کے ادارے پیسوں کے لیے بنائے جاتے ہیں، پیسہ کمانا بھی برا نہیں۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کے لیے ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایف بی آر نے اس یونیورسٹی کو نان پرافٹ ادارہ قرار دیا ہے جو کہ خوشی کی بات ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بلدیاتی بل سے متعلق سوال پر کہا کہ ہر انسان لوکل گورنمنٹ بل کو نہیں سمجھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں مہنگائی وفاقی حکومت کی نالائقی ہے۔

تقریب میں 500 بچوں کو فیسوں میں 40 اور 60 فیصد رعایت کی اسکالر شپ دی گئی ہے۔ اسکالر شپ کا تعین قابلیت اور پچھلے سمسٹر کی جی پیاے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 47 ہزار اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں، بھرتیاں 100 فیصد میرٹ پر ہوئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سرکار کو تمام تعلیم مفت دینی چاہیے لیکن ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.