وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر دستخط کر رکھے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2030 تک یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، صحت انصاف کارڈ کا دائرۂ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارچ تک پورے پنجاب میں مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو بیماریوں سے بچانا بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔
Comments are closed.