denver hookup airbnb my uber hookup hookup Illinois hookup Telford Pennsylvania boyne tannum hookup rules

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عطا تارڑ نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی

خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ضمنی انتخاب میں ماحول گرم ہو گیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے مسلم لیگ نون کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عطا تارڑ پر حملہ کروانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا یا تو عطا تارڑ نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ۔

خانیوال کے صوبائی حلقہ 206 میں 16 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے ، حلقہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سرجیس حیدر نے ان کے چک شاہانہ میں قائم الیکشن آفس پر پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عطا تارڑ کے ایماء پر مسلح افراد سے حملہ کروانے کی 50 افراد پر تھانہ سٹی خانیوال میں 14 دسمبر کی رات ایف آئی آر درج کروا ئی۔

خانیوال کے صوبائی حلقہ 206 میں 16 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ کے خلاف حملہ کروانے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروا دیا ۔

ایف آئی آر میں عطا تارڑ سمیت نون لیگ کے 13 نامزد جبکہ 37 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ، جس کے بعد عطا تارڑ نے آج لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں جسٹس سہیل ناصر کی عدالت میں پیش ہو کر ضمانت قبل از گرفتاری منظور کروا لی ۔

جسٹس سہیل ناصر نے عطا تارڑ اور نون لیگ کے کارکنوں کی 5 روز کی ضمانت منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل حلقے میں دلچسپ صورتِ حال ہے جس کے سبب یہ الیکشن خصوصی اہمیت حاصل کر گیا ہے۔

یہ نشست نون لیگی ایم پی اے نشاط خان ڈاھا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

اس حلقے سے 2018ء کے الیکشن کے پی ٹی آئی امید وار رانا محمد سلیم حالیہ ضمنی الیکشن میں نون لیگی امید وار ہیں جبکہ2018ء میں نون لیگ کے امید وار نشاط احمد ڈاھا کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امید وار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.