gay byu hookups hookup Wurtsboro NY hookup Cragsmoor New York secure hookup site the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’وہ جہنم کی تہہ سے آئی اور اس نے معصوم سٹار کی زندگی کو تباہ کر دیا‘

سٹار ہوبسن کی موت: خاتون پر اپنی پارٹنر کی ڈیڑھ سالہ بچی کو قتل کرنے پر فرد جرم عائد

Star Hobson suffered a cardiac arrest and died in Airedale General Hospital on 22 September 2020

،تصویر کا ذریعہfacebook

،تصویر کا کیپشن

سٹار ہوبسن کی دل کا دورہ پڑنے کے باعث 22 ستمبر 2020 کو موت ہو گئی تھی

ایک خاتون کو اپنی پارٹنر کی 16 مہینے کی بچی کو کئی ماہ تک جسمانی تشدد کے بعد قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

سواناہ بروک ہل کو سٹار ہوبسن نامی بچی کو شدید چوٹیں پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جبکہ بچی کی والدہ پر بھی اس صورتحال کا سبب بننے یا اس کی موت کی اجازت دینے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ننھی سٹار دل کا دورہ پڑنے سے مغربی یارکشائر کے ایک ہسپتال میں گذشتہ برس ستمبر میں وفات پا گئی تھیں۔

ان کی والدہ فرینکی سمتھ اور سواناہ بروک ہل کو بدھ کو سزا سنائی جائے گی۔

بریڈ فورڈ کی عدالت نے کیگلے کی رہائشی اس بچی کا مقدمہ سات ہفتے تک سنا۔ سماعت میں یہ سامنے آیا کہ بچی کو موت سے پہلے کئی ہفتوں یا مہینوں تک شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھونسے مارے گئے، لاتیں ماری گئیں یا پھر اسے شدید ضربیں لگائی گئیں۔

مقدمے میں وکیلِ استغاثہ ایلیسٹر میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ بچی کو مختلف اوقات میں بہت سخت چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ ان چوٹوں میں بچی کے جسم کو زبردستی موڑنے سے ان کے سر کے پچھلے حصے میں اور دائیں پنڈلی میں فریکچر ہونا شامل ہے۔

ججز کو دکھائی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل فون کی تصاویر اور ویڈیو کلپس میں سامنے آیا کہ بچی کے جسم اور چہرے پر بے شمار نیل اور چوٹوں کے نشان تھے۔

جنوبی یارکشائر کے ری سائیکلنگ پلانٹ کی ایک فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سٹار کی موت سے نو ماہ پہلے بروک ہل اس معصوم بچی کو تین بار گاڑی میں دھکیلتی دکھائی دیتی ہیں۔

بچی کے پردادا ڈیوڈ فوسیٹ کہتے ہیں کہ سٹار کی موت نے ان کے خاندان کو توڑ کر رکھ دیا ہے اور وہ کبھی بھی اس بچی کو کھونے کے صدمے سے نہیں نکل پائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کا یقین نہیں آتا کہ اسے ہم دوبارہ نہیں دیکھ پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے ساتھ جو بھی ہوا وہ ہمیں مار رہا ہے۔ بچے کو کھو دینا ایک بہت تکلیف دہ احساس ہے لیکن جس طرح ہم نے سٹار کو کھویا وہ بہت اندوہناک ہے۔

بچی کے پردادا نے بریڈ فورڈ کی کراؤن کورٹ کے باہر بروک ہل کو ایک ’شیطان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ جہنم کی تہہ سے آئی اور اس نے ہمارے خاندان اور معصوم بچی (سٹار) کی زندگی کو تباہ کر دیا۔‘

انھوں نے کہا کہ بروک ہل نے سمتھ کی برین واشنگ کی اسے ایذا پہنچائی اور اس کی بے عزتی کی۔ بچی کے پردادا نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سٹار پر تشدد ہونے سے قبل ہی سمتھ کو بھی زخموں کے نشانات کے ساتھ دیکھا تھا اور اس لیے ہم جانتے تھے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔

وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن وہ تنہائی میں تھی۔

Savannah Brockhill (left) and Frankie Smith had both denied murder and causing or allowing the death of a child

،تصویر کا ذریعہWEST YORKSHIRE POLICE

،تصویر کا کیپشن

فرینکی سمتھ (دائیں) اور سواناہ بروک ہل

’اگر حکام سنتے تو سٹار کو بچایا جا سکتا تھا‘

فوسیٹ کہتے ہیں کہ خاندان نے بریڈ فورڈ کے محکمہ سوشل سروسز سے مایوسی محسوس کی اور اگر وہ جلد کارروائی کرتے تو سٹار کی موت کو روکا جا سکتا تھا۔

جنوری اور ستمبر 2020 کے درمیان بریڈفورڈ سٹی کونسل کو خاندان کے افراد اور دوستوں کی طرف سے پانچ مرتبہ مطلع کیا گیا تھا، بشمول فرینکی کی پردادی انیتا سمتھ کی طرف سے۔

سمتھ کی دوست، ہولی جونز، جو سٹار کی اکثر دیکھ بھال کرتی تھیں نے کہا کہ وہ واقعی ناراض ہیں اور یہ کہ ’سماجی خدمات کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔‘

’میں واقعی پریشان ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ واقعی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اگر انھوں نے میری شکایات کو سنجیدگی سے لیا ہوتا تو سٹار نہیں جاتی۔‘

ایک مشترکہ بیان میں، بریڈ فورڈ کونسل نے شہر کی حفاظت کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ کہا کہ اُنھیں ’انتہائی افسوس ہے کہ اس معاملہ میں تمام انتباہی نشانیاں موجود تھیں۔‘

’ہم شراکت دار کے طور پر یہ جانتے ہیں کہ ہمیں اس کیس سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔‘

’ہم نے پہلے ہی ایسے اقدامات کیے ہیں جو ہمارے کام کو بہتر بنائیں گے تاکہ ہم سبق سیکھیں۔ لیکن ہمیں پوری طرح سے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سٹار کی بہتر حفاظت کے مواقع کیوں ضائع ہوئے۔‘

بریڈ فورڈ کونسل کی رہنما سوزن ہینچ کلف کا کہنا تھا ’ہمارے ضلع میں سماجی کارکن بہت سے بچوں اور نوجوانوں کی مدد کرتے ہیں اور ایسے حالات میں کام کرتے ہیں جو اکثر بہت مشکل ہوتے ہیں۔‘

’لہٰذا یہ ضروری ہے کہ سٹار کی خوفناک موت سے سبق سیکھا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کی بہتر حفاظت کر سکیں۔‘

یہ بھی پڑھیے

David Fawcett doted on great-granddaughter Star and said her death had "torn the family apart"

،تصویر کا ذریعہDAVID FAWCETT

،تصویر کا کیپشن

بچی کے پرداد ڈیوڈ فوسیٹ

بریڈ فورڈ کی کونسل کا سٹار کی موت سے متعلق مقامی بچوں کی حفاظت کے عمل کا جائزہ جنوری 2022 میں شائع ہو گا۔

محکمہ تعلیم نے کہا کہ رپورٹ کے نتائج ’آرتھر لیبینجو ہیوز کی موت کے قومی جائزے میں شامل ہوں گے،‘ جو اس ماہ کے شروع میں وزیر خارجہ نے شروع کیا تھا۔

لیکن کنزرویٹو پارٹی کی ایم پی اے روبی مورے نے سٹار ہوبسن کیس کے تناظر میں سوسن ہن کلف اور انگلینڈ میں کونسل کی چیف ایگزیکٹیو کرسٹین کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

مغربی یارکشائر پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جانب سے سٹارز کی موت کے حوالے سے کی جانے والی تفتیش ’اب تک ٹیم کی جانب سے دیکھی جانے والی سب سے پریشان کن اور دل کو دہلا دینے والی‘ تفتیش تھی۔

اس تفتیش کی سربراہی کرنے والے مارک سوفٹ کا کہنا ہے کہ ’میں سمتھ اور بروک حل کے لیے جیوری کی جانب سے آنے والے فیصلوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ایک بے بس بچی کے خلاف جس کی زندگی انھوں نے ظالمانہ طور پر کم کر دی، ان کے اقدامات قطعی طور پر حیوانی تھے۔

خیال رہے کہ فرینکی سمتھ کو اس سے پہلے ایک اور قتل کے الزام سے بریڈ فورڈ کی عدالت نے بری کر دیا تھا۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.