
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی جی احسن یونس نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی آفس میں پہلی کھلی کچہری کی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے 74 شہریوں کے مسائل سنے۔
اس موقع پر محکمۂ پولیس کے سابقہ ملازمین نے بھی آئی جی اسلام آباد احسن یونس کے سامنے اپنے مسائل پیش کیے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔
Comments are closed.