
امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان فری ٹریڈ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب میں امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ پاک امریکا فری ٹریڈ کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہوں۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ڈیموکریٹ سینیٹرز کے تعاون سے مشترکہ خط وائٹ ہاؤس اور وزیرِ خارجہ کو لکھوں گا۔
امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ بھی کروں گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.