
لاہور ایئرپورٹ پر دھند اور اسموگ کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہے، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق استنبول اور ریاض سے لاہور آنے والی پروازیں 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ دبئی اور جدہ سے آنے والی پروازوں کو بھی آنے سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور سے کویت جانے والی پرواز 10گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، لاہور سے ریاض جانے والی پرواز بھی 9 گھنٹے سے روانگی کی منتظر ہے۔
اس کے علاوہ مسقط اور شارجہ سے لاہور آمدورفت کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔
ایئرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ کراچی دیگر متعدد ڈومیسٹک پروازوں کو بھی تاخیر کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ آج بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج مسلسل برقرار ہے، کئی علاقوں میں حدِ نگاہ صفر رہی۔
چوہنگ، موہلنوال، مراکہ، سندر اور مانگا منڈی میں شدید دھند ہے، دھند کی وجہ سے ملتان روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
چونیاں، چھانگا مانگا، کنگن پور اور کھڈیاں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے، شیخو پورہ، حجرہ شاہ مقیم اور گرد و نواح میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔
Comments are closed.