ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر مبینہ جعلی مقابلوں میں ملوث سابق ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن اعظم گوپانگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ اعظم گوپانگ اپنی ضمانت کنفرم کروانے عدالت آیا تھا، عدالت نے اعظم گوپانگ کی ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اعظم گوپانگ کو احاطہ عدالت سے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کے مقدمے میں اعظم گوپانگ کی عبوری ضمانت منظور کی تھی، اعظم گوپانگ کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ جعلی مقابلے میں ملوث سابق ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن اعظم گوپانگ کو نوکری سے برطرف کردیا تھا۔
ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں مکمل تفصیل میں کہا گیا تھا کہ اعظم گوپانگ نے ایس ایچ او اورنگی تعیناتی کے دوران غفلت اور لاپرواہی کا کئی مرتبہ مظاہرہ کیا، علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام رہا۔
Comments are closed.