ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس سے شدید سردی کی لہر شروع ہوچکی ہے۔
برفباری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔
گلگت بلتستان کے اضلاع میں سرد اور خشک موسم سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، پاراچنار میں سردی میں اضافے کے ساتھ ساتھ جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھ گئے ہیں۔
آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں گہرے بادلوں کا راج ہے، وادی لیپہ، باغ اور پونچھ میں بارش سے موسم سرد ہے، بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہورہی ہے۔
میرپور، منگلہ اور جاتلاں میں بھی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے، گلگت بلتستان میں خشک سردی سے موسمی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔
پاراچنار میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد، بالائی علاقوں میں ابر آلود رہنے کی توقع ہے، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
Comments are closed.