کراچی غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گتے اور پلاسٹک کے ایک گودام میں لگ گئی، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فائر فائٹرز نے دو گاڑیوں کی مدد سے نصف گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
علاقہ مکینوں اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی کام میں حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ اورنگی ٹاؤن نمبر ساڑھے 11 میں طوری بنگش چوکی کے قریب رپورٹ ہوا تھا۔
اس اطلاع پر فائر فائٹرز اور آگ بجھانے کی دو گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں جنہوں نے نصف گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ مکمل طور پر بجھا دی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ان کے رضاکار علاقہ مکینوں کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف رہے۔
موصولہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علاقہ مکین بالٹیوں کی مدد سے آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور فوری طور پر یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ کیسے لگی اوراس سے کیا نقصانات ہوئے۔
Comments are closed.