بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی افسر ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے گزری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے جعلی افسر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ساجد دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکوری کا کام کرتا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ملزم افنان زیدی نے شہری طاہر عباس سے 40 لاکھ روپے بزنس کے نام پر لیے، ملزم افنان نے شہری کو دباؤ میں لینے کے لیے ساجد سے رابطہ کیا۔

کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر داؤد محسود عرف لنگڑا سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا، ذرائع

پولیس کے مطابق ملزم ساجد حساس ادارے کا افسر بن کر شہری طاہر عباس کو اٹھانے کے لیے پہنچا، تاہم شہری کے شور شرابے پر پولیس موقع پر پہنچی۔

اس موقع پر ملزم نے پولیس کو بطور حساس ادارے کا افسر متعارف کروایا، ملزم ساجد کے ساتھ 10 سے 12 مسلح افراد بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی جدید اسلحے کے ساتھ تھے، جبکہ ملزمان کے پاس واکی ٹاکی بھی تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.