وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو نشانے پر رکھ لیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ شب کارکنوں سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان، مریم نواز کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں تو خوشی سے باچھیں کھل رہی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی دھرنا دینا ہو، مولانا فضل الرحمان کو مال دیں، اُن کی گاڑی میں ڈیزل ڈالیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مال اور ڈیزل ملنے کے بعد کراچی، اسلام آباد سمیت جہاں دھرنا دینا ہو پہنچ جاتے ہیں۔
Comments are closed.