وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کی تقسیم واضح کردی۔
فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے پارٹی امیدوار سے متعلق بیان میں تضاد پر گفتگو کی۔
شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز پر کیسز ہیں اس لیے شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی کے امیدوار ہیں۔
محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس کمزور ہے، ان کا کیس ختم ہوجائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کے لیے اہل ہوں گی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کے بیانات کے تضاد پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کی تقسیم واضح کردی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آئے گی جو اچھی بات ہے، پیپلز پارٹی کو بھی اب زرداری سے آگے نکلنا چاہیے۔
Comments are closed.