بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رواں ہفتے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے اضافے سے سے ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے ہے۔

اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 171 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 910 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 785 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.