اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کی نائب سربراہ ندا الناشف نے جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل میں کہا ہے کہ اگست سے نومبر کے درمیان ہونے والی کم از کم 72 ماورائے عدالت ہلاکتیں طالبان سے منسوب ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے 100سے زائد ماورائے عدالت قتل کے معتبر الزامات موصول ہوئے ہیں، مارے گئے افراد میں سابق سیکیورٹی فورسز اور سابق حکومت سے وابستہ افراد شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے باوجود اس طرح کی ہلاکتوں کی مسلسل رپورٹس پر سخت تشویش ہے۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ قاری سعید خوستی نے اقوام متحدہ کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کی رپورٹ مسترد کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ماورائے عدالت قتل کے بارے میں رپورٹ شواہد پر مبنی نہیں۔
Comments are closed.