سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے ملزمان کے ہوٹل سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے، فوٹیج کے مطابق دونوں ملزمان کینٹ اسٹیشن کے قریب ہوٹل سے صبح 6 بج کر 28 منٹ پر نکلے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ملزمان کے ہاتھوں میں ہیلمٹ اور شاپنگ بیگز دیکھے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مقتول کی بیوی کی جانب سے اس کے گھر سے نکلنے کی اطلاع ملزمان کو دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عرفان مہر قتل کیس کا نوٹس لیا تھا۔
یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.