باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ تین ماہ سے دبئی میں موجود ہوں ، فائٹ کے لئے بھرپورتیاری کی ہے، پُرامید ہوں کہ اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے، پاکستانی عوام کی سپورٹ سے حوصلہ بلند ہے۔
پاکستانی ٹاپ باکسرز کا ایشین ٹائٹل میلہ کل دبئی میں سجے گا جبکہ انٹرنیشنل باکسرز کا آفیشل ویٹ اور فیس آف آج دبئی میں ہوا۔
عثمان وزیر اپنے ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل کا دفاع کریں گے، عثمان وزیر کا ٹاکرا تنزانیہ کے باکسر روسٹا سے ہوگا۔
پاکستان کے سابق کپتان آصف ہزارہ ایشین ٹائٹل کے لیے رنگ میں اتریں گے، ان کا مقابلہ یوگینڈا کے باکسر سے ہوگا۔
Comments are closed.