boyne tannum hookup rules gay byu hookups hookup Stafford CT galaxy s10 stereo hookup hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بغیر مکمل ویکسینیشن پاکستان آنے کی اجازت میں 2 ماہ کی توسیع

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیےکورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

سی اے اے کے ایئر ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے یہ نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری سی میں شامل ملکوں سے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے کے حکم نامے کے مطابق کیٹیگری سی سے آنے والے پاکستانیوں کو استثنیٰ سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکم نامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 سے 18 سال عمر تک کے مسافروں کو کورونا وائرس کی ویکسین کی 1 ڈوز کے ساتھ 31 جنوری تک پاکستان سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔

سی اے اے کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.