تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت نیا میئر 4 سال رونے دھونے میں گزارے گا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کے ساتھ دشمنی کررہی ہے، احتجاج اب وہیں ہوگا جہاں یہ کالا قانون بنایا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ تیرہ سال میں پیپلز پارٹی نے سندھ کو کچھ نہیں دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، صوبے کو نقصان پہنچانے پر خاموش نہیں رہیں گے۔
Comments are closed.