کراچی میں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں بلال کالونی سے نویں جماعت کی طالبہ کے مبینہ اغوا کے کیس میں گرفتار ملزم خالد حسن کو عدالت میں پیش کر دیا گیا جبکہ لڑکی کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا۔
عدالت میں پیشی کی موقع پر مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میری بیٹی 4 دسمبر کو اپنی سہیلی کے گھر کتابیں لینے گئی، کافی دیر بعد تک جب واپس نہیں آئی تو تلاش شروع کی۔
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے میری بیٹی کو بہلا پھسلا کر اغوا کیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج ہے، کیس میں 2 ملزمان تاحال مفرور ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کرلیا۔
Comments are closed.