my senior hookup reviews best totally free hookup app dailydot hookup app best hookup apps that aren't a scam cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سب جانتے ہیں کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سرگرم ہے، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سا مافیا سرگرم ہے، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور سمیت جنوبی پنجاب میں کھاد سرے سے غائب ہے۔

ایک بیان میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے، کسان کھاد کی ایک بوری کیلئے لائنوں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، 50 ہزار گھر ہی دے دیتے، یہ سلیکٹڈ بھی ہیں اور ریجیکٹڈ بھی ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کسان پورٹل، کسان کارڈ اور کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے دعویٰ عمران خان حکومت کا ایک اور سبز باغ نکلا، ڈی اے پی کھاد کی ایک بوری کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت دو ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے، حکومت ملکی معیشت ٹھکانے لگانے کے بعد پاکستان کو غذائی بحران میں دھکیل چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.