ٹائم میگزین نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو پرسن آف دی ائیر قرار دیا ہے۔
ٹائم میگزین کے مطابق ایلون مسک کی دولت کا تخمینہ اڑھائی سو ارب ڈالر سے زیادہ ہے اس کے باوجود ان کے پاس اپنا گھر نہیں ہے اور وہ زمین کو بچانے اور نئی دنیا تلاش کرنے کے مقصد پر کاربند ہے جبکہ ان کو اپنی گاڑی کے لیے پٹرول اور ڈرائیور کی بھی ضرورت نہیں۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس مریخ پر انسان بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے.
دنیا میں بجلی سے چلنے والی دو تہائی گاڑیاں ان کی کمپنی ٹیسلا بناتی ہے اور ناسا کے خلاء بازوں کو چاند پر پہنچانے کا ٹھیکہ بھی اسپیس ایکس نے لے لیا ہے۔
Comments are closed.