بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں پیر کو 7 فیصد ریکارڈ کمی

ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں پیر کو ایک ہی دن میں 7 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی۔

ترکی کے مرکزی بینک نے مارکیٹ میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر فروخت کیے جس سے ترکش لیرا کا زوال کچھ حد تک رُک گیا۔

اس سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں ترکش لیرا کی قیمت آدھی رہ گئی ہے۔ ایک ڈالر ترکش لیرا کے 13 اعشاریہ 87 کا ہے۔

ترکی کے وزیر خزانہ نورالدین نباتی نے کہا کہ اس سال لیرا ڈالر کے مقابلے میں 48 فیصد گر گیا ہے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.